5.4 C
London

پاکستان اور بھارت کے ترت کے پتے

3 minutes read

عالمي کپ 2019 کے مقابلوں کا سب سے تگڑا اور اہم ترين ميچ پاکستان اور بھارت کے درميان لنکا شائر يعني مانچسٹڑ کے اولڈ ٹريفورڈ ميں کھيلا جا رہا ہے.جس پر پوري دنيا کي نظريں لگي ہوئي ہے. سنيل گواسکر سے سچن ٹنڈولکر , ماءيکل ہولڈنگ سے لے کر سٹيو وا, ناصرحسين سے لے کر وسيم اکرم تک ہر کرکٹ پنڈت اس ميچ پر اپنا جائزہ پيش کرچکا ہے ,گو عالمي کپ 2019 ميں اب تک بارش نے سب سے ذيادہ توجہ حاصل کر رکھي ہے اور آئي سي سي انتظامي معاملات ميں انگلش کرکٹ بورڈ کو آ ڑے ہاتحوں لينے کے گوروں کے ديس ميں موسم کي بے اعتباري کابہانہ بنا کر بري الزمہ ہو رہي ہے ..ليکن پھر بھي پاکستان اور بھارت کے تاريخي اور عددي لحاظ سے اہم تترين ميچ ميں بھي پہلا نمبر بارش کا ہي ہيں , ہر کسي کي ذبان پر ايک ہي سوال ہے کہ ميچ کو بارش کتنا متاثر کرے گي , چھبيس ہزار تماشائيوں کي گنجائش والے اولڈ ٹريفورڈ سٹيڈئم کو وسيم اکرم کا ہوم گرائونڈ بھي کہا جاتا ہے .ان کي نظر ميں مضبوط بلے بازي اور ھد سے ذيادہ خود اعتماد بھارت اسي فيصد جيتنے کي صلاحيت رکھتا ہے .. تو دوسري طرف انگلش ٹيم کے سابق کپتان ناصر حسين ويسٹ انڈيذ اورآسٹريليا سے شکستوں کے باوجود سمجھتے ہيں کہ پاکستان کرکٹ ٹيم بھارت کے علاوہ نيوزي لينڈ اور جنوبي افريقہ کو بھي ہرانے کي صلاحيت رکھتي ہے ,
اگر شماريات کا جائزہ ليا جائے تو پاکستان پر بھارت کو ورلڈ کپ ميں ناقابل تسخير ہونے ايسي بے مثال فوقيت کے علاوہ آسٹريليا کے خلاف جيت کا اعتماد بھي حاصل ہے ليکن شيکھر دھاون کے نہ ہونے کابہت نقصان ہو سکتا ہے , پانڈيا, بونيشور,بمرا .چاہل کي بالنگ کي اہميت اپني جگہ مگر عامر کے ساتھ اگر حسين کا جنريٹر , حسنين کي رفتار کو ہم آہنگي مل گئي تو شاداب خان کو سريش رائنا کو ايک دفعہ پھر سے آئوٹ کرنے کا موقع حاصل ہو جائے گا, مڈل اوورز ميں شعيب ملک اور حفيظ کے اوورز ميں سکور کي رفتار سست کر کے بھارت کو بڑے مجموعے تک جانے سے روکا جا سکتا ہے اور شعيب ملک جو کيرئر کا آخري ميگا ايونٹ کھيل رہے ہيں , ان کو سنہري اختتام کا موقع ميسر آ جائے گا . ثانيہ مرزا اور ملک کے بيٹے کي ميدان ميں موجودگي سے وہ اپني اننگ کو چار چاند لگا دينگے.
پہلے بيٹنگ کي صورت ميں پاکستان کے بالرز کا اعتماد بہتر کرنے کيلئے اوپنرز کے بعد بابر اعظم کے علاہ حفيظ اور سرفراز کو ففٹيز بنانا ضروري ہو گي ليکن کليدي کرداد امام الحق کي اننگ کا ہوگا, امام الحق بڑي اننگ کھيل گئے تو پاکستان کيلئے بھارت کي نپي تلي بالنگ کے خلاف تين سو رنزبنانا مشکل نہيں ہو گے .
بارش سے متاثر ہو کر ميچ سکڑتا سکڑتا تيس يا بيس اوور تک محدود ہوا تو فخر زمان اور امام الحق کا بلااتنے رنزاگلے گا کہ شائقين کرکٹ دھنگ رہ جائے گے, سٹيڈئم کي اسي فيصد کرسيوں پر قابض بھارتي تماشائيوں کو بنگلور کي طرح سانپ سونگھ جائے گا.
ويرات کوہلي اور سرفراز کا تقابلے ميں کوہلي کو نہ صرف برتري حاصل ہے . بلکہ موجودہ کرکٹ کے سب سے زيادہ منجھے ہوئۓ تجربہ کار ايم ايس دھوني کا ساتھ بھي حاصل ہے .مگر پاکستان کيلئے بھارت کے خلاف جيت کوئي مشکل کام نہيں ليکن اس کيلئے سرفراز احمد کو سمجحدار کپتان بن کرشعيب ملک اور حفيظ سے مکمل مشاورت لينا ہو گي ,,,,ميدان ميں اترتے وقت دبائو سے آزاد ہو کر کھيلنا ہو گا تبھي مانچسٹر کے اولڈ ٹيفورڈ ميں موسم اور بھارت دونوں کو شکست دي جا سکتي ہے

Adrees Malik
Adrees Malikhttps://currentline.co.uk
Adrees Malik is a worldwide accredited sports journalist who has been working in International Media from the last two decades. As a broadcast journalist he has covered FIFA/Hockey/Cricket World Cups and the Olympics. The organizations on his credit include CNBC / Toronto Observer / JAAG / GNN / 92NewsHD / CH5 / KhabrainTV / NewsFocuss / SAMAA.

Related News

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share News

Latest news

Newsletter

Subscribe to stay updated.