3 minutes read
پی سی بی ،ٹی ٹین لیگ اور نجم سیٹھی
تحریر: ادریس ملک
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس آجکل کرنے کیلئے سب سے بڑا کام آ ئی سی سی کے نئے سٹرکچر کے تحت 2019 سے 2023 تک آ ئی سی سی ٹیسٹ اور ایک روزہ چیمپئن شپ کیلئے ایف ٹی پی شیڈول کو ترتیب دینا ہے جسکی ابتدائی شکل میں جنوبی افریقہ پاکستان کا فیورٹ ٹیسٹ پارٹنر ہیں ، آئر لینڈ کو اولین ٹیسٹ کھیلنے کے بدلے پاکستان میں کھیلنے پر آ مادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں، افغانستان اور زمبابوے کی میزبانی نہیں کی جائے گی ، فرروی 2018 میں آ ئی سی سی کی میتنگ میں ابتدائی شیڈول پیش کرنے کیلئے اس پر مزید کام بھی جاری ہے لیکن دو میڈیا ہاتھیوں کی لڑائی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو شارجہ میں 14 دسمبر سے ہونے والی ٹی ٹین لیگ پر بہت زیادہ نظر رکھنا پڑ رہی ہے ،یہاں تک کہ اب 14 دسمبر سے شروع ہونےو الے کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دو ارکان نگرانی کا کام بھی کرینگے، پاکستان کے آ ئیکون کرکٹرز کے علاوہ دیگر کرکٹرز بھی اس لیگ کا حصہ ہے تو اس حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ کا شارجہ میں ٹورنامنٹ پر نظر رکھنا ایک اچھا فیصلہ ہے،
پی سی بی کی جانب سے دو میڈیا ہائوسز کی لڑائی میں وضاحتوں اور قباحتوں کا ایک ایسا سلسلہ چل نکلا ہے جس کا اختتام شاید اب نہیں رک سکیں گا کیونکہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے پہلے سیزن 2018 میں کھیلے جانے والے تیسرے ایڈیشن کی براڈ کاسٹنگ کیلئے ائیر ٹائم کیلئے چینلز کی فہرست مرتب کی جا رہی ہیں اور امکان ہے کہ اس میں ایک پرانے ادارے کو نکال کر ایک اور روایتی میڈیا حریف ادارے کو شامل کر لیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی بورڈ کے ساتھ نئے سٹرکچر میں سیریز آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولشن کمیٹی میں چلنے والے کیس کے ساتھ جوڑا گیا ہے ۔ یہ ایک اچھا نقطہ ہیں اور اسی کو بنیاد بنا کرمستقبل میں کچھ فائدے بھی لئے جا سکتے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی اس وقت ان مخالفین کی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں جو کبھی ان کے حریف ہوا کرتے تھے جہاں ایسے بھی حالات ہوتے تھے کہ اگر کہیں سے کوئی خبر چاہے عمران خان کے منہ سے ہی کیوں نہ نکلی ہو لیکن اب آ رکائیو بھی جاگ چکا ہے اور ضمیر بھی تبھی تو معاملات مزید بگڑتے نظر آ رہے ہیں ، لیکن دوسری طرف نجم سیٹھی صاحب کی یادداشت بھی بہت تیز ہے اور انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی تمام تنقید کو امن کی آ شا کے ساتھ جوڑ کر نہ صرف بڑا جواب دینے کی کوشش کی ہے بلکہ مستقبل کیلئے اس کو دھمکی سے زیادہ سمجھ لیا جائے تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ سیٹھی صاحب بھی بڑے کایاں ہیں بہت سارے ترت کے پتے سنبھال کر رکھے ہوتے ہیں ، خیر معاملہ کچھ بھی ہو ٹی ٹین لیگ نیا فارمیٹ ہے اور اس کی مقبولیت کو شروع ہونے سے پہلے ہی چار چاند لگ چکے ہے اور اس کے لیئے ٹی ٹین کی انتظامیہ اور امارات بورڈ کو سیٹھی صاحب اور پی سی بی کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ بغیر رقم خرچ کیئے مفت میں بے پناہ تشہیر ہو گئی